ڈاکٹر یاسمین راشد کے ووٹر کمیشن مافیا کو شکست دیں گے،فرخ مون

ڈاکٹر یاسمین راشد کے ووٹر کمیشن مافیا کو شکست دیں گے،فرخ مون

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کرپشن کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے انہیں ذلت آمیزشکست سے اب کوئی نہیں بچاسکتا،ڈاکٹریاسمین راشد کا مقابلہ سیسلن مافیا سے ہے ۔

،17ستمبر کو این اے 120 کے ووٹرز ڈاکٹریاسمین راشد کو ووٹ دے کر کمیشن مافیا کو شکست دیں گے۔این اے 120 میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ پاکستان کی معاشی حالت دن بدن خراب جبکہ شریف خاندان کی فیکٹریوں ،ملوں اوربیرون ملک جائیداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1