عمران خان لاہور میں ناکام جلسے کے بعد ریلی نکالنا چاہتے ہیں،میاں عرفان

عمران خان لاہور میں ناکام جلسے کے بعد ریلی نکالنا چاہتے ہیں،میاں عرفان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ عمران خان کا لاہور میں ناکام جلسہ کے بعد پھر ریلی نکالنا چاہتے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کچھ کرلیں حلقہ این اے120سے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔

، عمران خان کے ناکام جلسے ان کی شکست کا اعلان ہیں،انہوں نے کہاکہ چار سالوں سے عمران خان ناکام جلسے کررہے ہیں اور ان کی ناکامی کی وجہ ان کی مقبولیت نہ ہونا ہے ، عوام ان کے جلسوں میں شریک نہیں ہوتے ، ہم نے ہمیشہ کھلے دل کے ساتھ پنجاب میں انہیں جلسے کرنے کی اجازت دی لیکن ہر بار ان کا جلسہ ناکام ہوا ، عمران خان کی ناکامی کی وجہ سے ان کی جماعت ہر شعبہ میں ناکام ہے اور ان کے کارکنان عمران خان سے لاتعلق ہورہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1