ضمنی الیکشن باشاہی سیاست کے خاتمے کی نوید ثابت ہو گا،ضیاء الدین انصاری

ضمنی الیکشن باشاہی سیاست کے خاتمے کی نوید ثابت ہو گا،ضیاء الدین انصاری

لاہور (پ ر)جماعت اسلامی این اے 120 کے نامزد امیدوارضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ این اے 120کا الیکشن بادشاہت اور خاندانی سیاست کے خاتمے کی نوید ثابت ہو گا۔ حکمران جماعت پچھلے 30سالوں سے حلقے کی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے اورشہر میں اپنے مفادات کی خاطر سڑکیں ، پل تو تعمیر کرتی آرہی ہے لیکن عوام کی فلاح و بہود کیلئے کوئی کام نہیں کیے عوام آج بھی صاف پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ۔حلقہ این اے 120کی عوام اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی ایماندار اور نڈر قیادت کا ساتھ دیں۔

جو عوام کے حقوق کی محافظ جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے این اے 120کے علاقے میں مرکزی انتخابی دفتر لٹن روڈ پر انتخابی جلسے اور نسبت روڈ پر ڈور ٹو ڈورانتخابی مہم اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے این اے 120کی عوام 2013ء کی نسبت باشعور ہو چکی ہے اب لوگ کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدان کو مسترد کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1