الیکشن شروع ہوتے ہی حکمرانوں کو ترقیاتی کام یاد آگئے،میاں ایوب
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان عظم میاں محمد ایوب نے حلقہ این اے 120 میں پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ این 120میں بجلی اور صاف پانی تک میسر نہیں ضمنی الیکشن شروع ہوتے ہی حکمرانوں کو حلقہ میں کام کروانے کی یاد آ گئی چار سال تک سوئے رہے نواز شریف نے حلقہ میں کامیابی کے بعد مڑ کر نہیں دیکھا، آج عوام بے پناہ مسائل کا شکار ہے جن کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے الیکشن کمیشن حکومتی مشینری کی طرح کام کر رہا ہے ہمارے امیدوار کے انتخابی دفتر کے باہر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ہماری درخواست کے مطابق مقدمہ درج نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ میں اور میری ٹیمیں دن رات گھر گھر ووٹ مانگ رہی ہے پیپلز پارٹی ایک مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جو 35سالوں سے غریب عوام کا خون چوس رہا ہے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ حکمران لوٹ کر بیرون ملک محلات بنا رہے ہیں انہیں عوام کی مشکلات اور مسائل حل کرنے کی کوئی دلچسپی نہیں یہ صرف اپنے خاندان کو نوازنے میں لگے ہوئے ہیں 17ستمبر کو عوام (تیر) کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے جیت بھٹو شہید کا مقدر بنے گی انشااللہ تعالی