میانمار کی حکومتی نااہلی پر عالمی خاموشی قابل مذمت ہے،پروفیسر اجمل نقوی

میانمار کی حکومتی نااہلی پر عالمی خاموشی قابل مذمت ہے،پروفیسر اجمل نقوی

لاہور(پ ر)میانمار کی حکومتی نااہلی اور مسلم دشمنی پر عالمی خاموشی ناقابل قبول ہے اور میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہور کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صدر پی ایم اے لاہور پروفیسر ڈاکٹر اجمل حسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی، ڈاکٹر اظہار چوہدری ، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر محمد تنویر انور، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد ، ڈاکٹر شاہد ملک،ڈاکٹر طلحہ شیروانی،ڈاکٹر یاسمین احسان، ڈاکٹر اسماء یاسین ، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر علیم نوازنے شرکت کی۔ بیان میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ صورت حال کی سنگینی کا تقاضہ ہے کہ فی الفور سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر برادری اور الائیڈہیلتھ پروفیشنلز کی تنظیمیں بروز جمعہ 15ستمبر سہ پہر 3:30 بجے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1