مسلم لیگ(ن) فیروزوالہ کے وفد کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ ملاقات

مسلم لیگ(ن) فیروزوالہ کے وفد کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ ملاقات

فیروزوالہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن تحصیل فیروزوالہ کے تین رکنی وفد نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی اور ان کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ راہنما رانا ناصر علی خان ، سید مختار حسین بخاری اور علی شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر ایم ایل اے ناصر اقبال ڈار بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہے سیاست صرف ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہونی چاہیے۔ میاں نواز شریف کشمیریوں کے ہمدرد اور محسن ہیں۔ انہوں نے لاہور کے ضمنی الیکشن این اے 120کے بارے میں وفد سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ کشمیری ووٹروں کی طرف سے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مسلم لیگی راہنما رانا ناصر علی اور مختار حسین بخاری نے کشمیر ٹاؤن( فیروزوالہ) رانا ٹاؤن اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کشمیری آبادی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جن کے حل کے لیے انہیں یقین دہانی کرائی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1