انسانیت کے حامی برما کی ریاستی بربریت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں،ورلڈ کالمسٹ کلب

انسانیت کے حامی برما کی ریاستی بربریت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں،ورلڈ کالمسٹ کلب

لاہور(پ ر)برما میں جوکچھ ہورہا ہے اسے ظلم وبربریت کہنا کافی نہیں۔انسان کی تخلیق سے اب تک کسی نے انسانوں پر ایسا ظلم دیکھااورنہ سنا ۔عالمی ضمیر کی بے حسی اورمجرمانہ خاموشی برماحکومت کی ریاستی بربریت سے بڑا سانحہ اورالمیہ ہے ۔انسانیت کے حامی برما کی ریاستی بربریت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔کسی مذہب کے انسانوں کوناحق قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ان خیالات کااظہارمختلف مقررین ڈاکٹر اجمل نیازی ،محمددلاورچودھری ،مظہر برلاس ،میاں منطوروٹو،میاں محمودالرشید ،امیرالعظیم ،ابوالہاشم ربانی ،نویدچودھری ،عارفہ خالد پرویز ،مولانامحمدزبیر البازی ، محمدناصراقبال ،اخترڈار ،کیپٹن (ر)عطاء محمدخان ،رقیہ غزل ،سردارمرادعلی،قاضی سعداختر ،محمدآصف عنایت بٹ ، شاہد رشید ، محمداکرم چودھری ،عابدسلمان،ملک غضنفر اعوان ،عبداللہ ملک ،نبیلہ طارق ،ممتازاعوان ،میاں اشرف ،سلمان پرویز ،محمدشاہد محمود،خالدنصر،غلام عباس صدیقی،علی عمران شاہین،طاہراقبا اورخاکسارنائلہ شوکت نے ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیراہتمام قومی سیمینار ''برما کی ریاستی بربریت انسانیت اورعالمی امن کیلئے زہرقاتل'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1