یاسمین راشد کی انتخابی مہم نے مخالفین کو پریشان کر دیا،عاصم میر
لاہور(پ ر)صوبائی دارالحکومت کے حلقہ پی پی 141 سے تحریک انصاف کے رہنما عاصم میر نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120 میں پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی شاندار انتخابی مہم نے مخالفین کو ہواس باختہ کردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاسی تاریخ کرپشن اور اقربا پروری سے عبارت ہے۔ حکمرانوں کی کرپشن نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے ۔ انشااللہ 17 ستمبرکو پی ٹی آئی کرپشن مافیا کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے سمندر برد کردے گی۔