مسلم لیگ(ن) کی تعمیری پالیسیوں سے ملک ترقی کر رہا ہے،پیر اشرف

مسلم لیگ(ن) کی تعمیری پالیسیوں سے ملک ترقی کر رہا ہے،پیر اشرف

فیروز والہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا مسلم لیگ (ن) کی مثبت تعمیری پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے عوام کا میاں نوازشریف سے محبت کا اظہار 17ستمبر لاہور کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی تاریخی کامیابی سے ہو گا انہوں نے کہا دھرنہ گروپ کو ذلت آمیز شکست تو تحریک انصاف کا مقدر بن چکی ہے عمران خان نہ ماضی میں حکومت ملی اور نہ ہی آئندہ ملے گی کیونکہ اگر ایسا تو پورے ملک کا وہی حشر ہو گا جو آپ کے پی کے میں ہے عمران خان پاکستان میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں جو کچھ کے پی کے میں ہو رہا ہے کیا یہی تبدیلی ہے ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک کو ایٹمی قوت سی پیگ لاہور شہر سمیت پورے ملک کو خوبصورت سے خوب تر بنایا ہے مزید ترقیاتی منصوبے جاری و ساری ہیں انہوں نے کہا 17ستمبر بیگم کلثوم نواز کی مثالی کامیابی ہے دھرنہ گروپ اپنی موت آپ مر جائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1