پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سریز کا شیڈول طے پاگیا

پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سریز کا شیڈول طے پاگیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سریز کا شیڈول طے پاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان آئندہ برس ٹی ٹوینٹی سریز کا شیڈول طے پاگیا ہے۔ پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں جون 2018 میں2ٹی ٹوینٹی میچزکھیلیں گی۔ 12 اور 13 جون کودونوں میچ اسکاٹ لینڈ میں ہوں گے۔ یہ میچز پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے آغاز سے قبل ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی