ملک میں پہلی بار ٹی ٹونٹی میں امپائرنگ کیرئیر کا یادگا ر لمحہ ہوگا ،علیم ڈار

ملک میں پہلی بار ٹی ٹونٹی میں امپائرنگ کیرئیر کا یادگا ر لمحہ ہوگا ،علیم ڈار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے ایلیٹ ایمپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ اپنے ملک میں پہلی دفعہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں ایمپائرنگ کرنا میرے کیئرئر کا ایک یادگا ر لمحہ ہوگا کیونکہ انہوں نے اپنی سرزمین پر کبھی بھی کسی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں امپائرنگ نہیں کی ۔ علیم ڈار جو کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین 12ستمبر کو کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دنیا کے مختلف ممالک میں امپائرنگ کرکے بہت سے اعزاز ات کو حاصل کیا لیکن اپنے وطن میں امپائرنگ کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے جو کہ میں ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔انہوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بحال ہونے اور ڈیڈ لاک ٹوٹنے پر بہت خوشی ہوئی ہے ۔

یہ تاریخی لمحہ ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ الیون کو پاکستان میں کھیلنے کے لئے بھیجا ہے اور اس سے پاکستان کی کرکٹ پر دیرپا مثبت اثر پڑے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی