آزادی کپ ،سیکیورٹی پلان اور سٹیڈیم میچز کیلئے تیار

آزادی کپ ،سیکیورٹی پلان اور سٹیڈیم میچز کیلئے تیار

لاہور (کرائم رپورٹر)پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ،ادھر قذافی اسٹیڈیم کو بھی 3 ٹی 20 مقابلوں کے لئے تیار کرلیا گیا ہے۔ ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران 6ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے۔ذرائع کے مطابق فائیو اسٹار ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم کے راستے میں جنریٹرز نصب کرکے سیکیورٹی اداروں کو ذمہ داری سونپ دی گئیں۔سیکیورٹی کے پیش نظراسٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں ایل پی جی ،سی این جی گاڑیوں اور موٹر سائیکل رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کے ہوٹلز اور دکانیں سیل کردی گئیں ۔سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ ہولڈر شائقین سے اسٹیڈیم آتے ہوئے قومی شناختی کارڈ لانے کیلئے کہا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی