ہیلی کاپٹر کے ذریعے قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کی فضائی نگرانی شروع
لاہور (کرائم رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں کی فضائی نگرانی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے لاہور پہنچنے کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے ۔ گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے قذافی اسٹیڈیم، کھلاڑیوں کی قیام گاہ اور اطراف کے علاقوں کی فضائی نگرانی شروع کر دی ۔
ذرائع کے مطابق فضائی نگرانی کا سلسلہ ورلڈ الیون ٹیم کی سیریز کے اختتام کے بعد روانگی تک جاری رہے گا۔