آزادی کپ ،لاہور شام 5سے رات12بجے تک لوڈ شیڈنگ فری قرار

آزادی کپ ،لاہور شام 5سے رات12بجے تک لوڈ شیڈنگ فری قرار

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہورا لیکٹرک سپلائی کمپنی نے آزادی کپ ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران شہر کو شام پانچ سے رات بارہ بجے تک لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیدیا، قذافی اسٹیڈیم کو بجلی فراہم کرنیوالے دو گرڈ اسٹیشنز 11سے 15ستمبر تک مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ سے مستثنی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو نے سیریز کے دوران 11سے15ستمبر تک شام پانچ سے رات بارہ کے درمیان لاہور شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جبکہ قذافی اسٹیڈیم کو بجلی فراہم کرنے والے متعلقہ دو گرڈ اسٹیشنز اور پانچ فیڈرز لوڈ شیڈنگ سے مکمل مستثنی ہوں گے جبکہ اس دوران ایکسین کی سربراہی میں چار ایس ڈی اوز مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی