ورلڈ الیون کی خوبصورت کِٹ متعارف

ورلڈ الیون کی خوبصورت کِٹ متعارف

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کے لئے ورلڈ الیون کی خوبصورت کِٹ متعارف کروا دی گئی۔ گزشتہ روز ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور اور کپتان فاف ڈیوپلیسی نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کی۔ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈیو پلیسی، ہاشم آملا، مورنے مورکل، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، سیمیول بدری ، آسٹریلیا کے جارج بیلی, ٹم پین، بین کٹنگ، انگلینڈ کے پال کالنگ وڈ، نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ، سری لنکا کے تھسارا پریرا اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی