آئی سی سی کے چیئرمین کا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم

آئی سی سی کے چیئرمین کا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم

دبئی (نیٹ نیوز)آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔چیئرمین نے کہا کہ آج کا دن دنیائے کرکٹ کے لئے اچھا دن ہے کہ پاکستان ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کر رہا ہے۔ششانک منوہر نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین کو اپنے ملک میں کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا موقع ملے گا اور وہ پرامید ہیں کہ پاکستان میں آج کا دن عالمی کرکٹ کی بحالی کا دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ عظیم قوم کی سرزمین پر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے یہ ہفتہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی