رافیل نڈال نے تیسری بار یو ایس اوپن کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا

رافیل نڈال نے تیسری بار یو ایس اوپن کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویا رک (نیٹ نیوز)ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو شکست دیکر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینزسنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں 31 سالہ نڈال نے اسٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-3 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔رافیل نڈال نے تیسری دفعہ یوایس اوپن چمپئن شپ جیتی ہے جبکہ یہ ان کا مجموعی طور پر 16واں گرینڈسلم ٹائٹل ہے ۔دوسری جانب کینیڈا کی مارٹینا ہینگز اور انکے برطانی جوڑی دار جمی مرے نے مکسڈ ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔