پاکستان پوسٹ لاہور ایمپلائز کی کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز بابا کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہونگے

پاکستان پوسٹ لاہور ایمپلائز کی کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز بابا کرکٹ گراؤنڈ میں ...

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان پوسٹ لاہور ایمپلائز کی کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز بابا کرکٹ گراؤنڈ اسلام پورہ کرشن نگر لاہور میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ یہ ٹرائل پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب( سنٹرل)خالد جاوید کی زیرنگرانی ہونگے۔ دیگر سیکشن کمیٹی کے ممبران سجاد اکبر، ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ بورڈ معظم منصور ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل ،پنجاب) رضی الرحمن ، ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل،(پنجاب) شاہد جاوید ملک، اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب رضوان قدیر، اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب سید عبدالرشید میاں محمد اسلم آصف علی عبدالرزاق طارق بشیر شریک تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی