ڈی ایچ اے سٹی میں 17ارب کا فراڈ ، احتساب عدالت میں سپلیمنٹری ریفرنس پیش

ڈی ایچ اے سٹی میں 17ارب کا فراڈ ، احتساب عدالت میں سپلیمنٹری ریفرنس پیش

لاہور(نامہ نگار)نیب نے احتساب عدالت میں ڈی ایچ اے سٹی میں سادہ لوح افراد کو پلاٹ دینے کی آڑ میں مبینہ طور 17ارب روپے سے محروم کرنے کے الزام میں مراد ارشد کا سپلیمنٹری ریفرنس پیش کردیاہے۔ احتساب عدالت میں نیب نے ڈی ایچ اے سٹی میں سادہ لوح افراد کو پلاٹوں کی فائلیں دینے کی آڑ میں 17ارب روپے کی رقم سے محروم کرنے کے الزام میں کیس میں گرفتار مرادارشد کا ریفرنس پیش کردیاہے،اس کے قبل نیب مراد ارشد کے بھائی حماد ارشد کے ساتھ خالد نذیربٹ کا ریفرنس پیش کرچکی ہے۔مراد ارشد کا سپلیمنٹری ریفرنس آنے پر فاضل جج اب 16ستمبر سے ریفرنس کی باقاعدہ سماعت شروع کریں گے۔اس ریفرنس میں ملزمان گرفتار ہیں،مراد ارشد کو نیب نے حماد ارشد کی گرفتاری کے بعد گرفتارکیا تھا۔

مزید : علاقائی