ماڈل عبیرہ قتل کیس میں ملوث 3گواہوں کے وارنٹ گرفتاری

ماڈل عبیرہ قتل کیس میں ملوث 3گواہوں کے وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے ماڈل عبیرہ قتل کے مقدمہ میں ملوث 3گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔عدالت میں تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے ماڈل گرل عبیرہ کو قتل کرنے کے الزام میں مرکزی ملزمہ عظمیٰ راؤ، حکیم ذیشان اور حافظ فاروق کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ،اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی جارہی ہے ،عدالت نے اس کیس میں اے ایس آئی وزیرعلی اور دو پرائیویٹ گواہوں رخسانہ اور نثار کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

مزید : علاقائی