سیلاب کی روک تھام:عدالتی کمیشن کی سفارشات پر عمل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر جواب طلب

سیلاب کی روک تھام:عدالتی کمیشن کی سفارشات پر عمل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیلاب کی روک تھام کے لئے عدالتی کمیشن کی سفارشات پر عمل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اوردیگرمدعاعلیہان سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ جسٹس فیصل زمان خان نے پاکستان کسان اتحاد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار تنظیم کے وکیل جہانزیب واہلہ نے عدالت کو بتایا کہ 2010 ء کے سیلاب کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی وجوہات جاننے اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی روک تھام کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا گیا، عدالتی کمیشن نے مکمل تحقیقات کے بعد سفارشات مرتب کرکے حکومت کے حوالے کردیں۔ کمیشن نے دریائے ستلج کے ساتھ اراضی سے تجاوزت ختم کرنے کی سفارش کی تھی لیکن متعلقہ حکام نے عدالتی کمیشن کی سفارشات پر عمل کرنے کے بجائے اسے نظر انداز کر دیا ۔

سیلاب روک تھام

مزید : صفحہ آخر