فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں مخلوط نظام تعلیم متعارف کرانے کیخلاف درخواست پر نوٹس

فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں مخلوط نظام تعلیم متعارف کرانے کیخلاف درخواست پر ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں مخلوط نظام تعلیم متعارف کرانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے، اس سلسلے میں درخواست پروفیسر ڈاکٹر سیمی حسین نے ذوالفقار چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ سمیت دیگر کو فریق بنا یا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے آئین کی شق 5کے تحت کالج میں طالبات ہی داخلہ لینے کی مجاز ہیں۔ آئین کے تحت کالج میں مخلوط نظام تعلیم متعارف نہیں کرایا جا سکتا۔

فاطمہ جناح

مزید : صفحہ آخر