گلبرگ رہائشی علاقہ میں سکول کی تعمیر کیخلاف درخواست، ایل ڈی اے، سکول انتظامیہ سے جواب طلب

گلبرگ رہائشی علاقہ میں سکول کی تعمیر کیخلاف درخواست، ایل ڈی اے، سکول ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ کے رہائشی علاقے میں سکول کی تعمیر کے خلاف درخواست پر ایل ڈی اے اور سکول انتظامیہ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے سلیم وغیرہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ گلبرگ کے علاقے ظہور الہی روڈ کے مین گول چکر پر نجی سکول تعمیر کیا جا رہا ہے، ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے سکول انتظامیہ کو تعمیر فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے ۔

گلبرگ سکول

مزید : صفحہ آخر