اراضی سکینڈل : نیب اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کو نوٹس

اراضی سکینڈل : نیب اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل کے متاثرین سے ہتھیائی گئی رقم کی واپسی یا متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے دائر درخواست پر نیب اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ کے روبرو درخواست گزار نور جہاں کے وکیل میاں محمد سعید نے موقف اختیار کیا کہ ڈی ایچ اے سکینڈل میں ملوث ملزمان نے 26ہزار کے لگ بھگ شہریوں سے اراضی کے نام پر 17ارب روپے سے زائد کی رقم بٹوری۔متاثرین کو نہ تو ان کی رقم واپس دی گئی ہے نہ ہی انہیں پلاٹ دئیے جا رہے ۔

اراضی سکینڈل

مزید : صفحہ آخر