خاتون شہری کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست،ایس ایچ او رائیونڈ کو نوٹس

خاتون شہری کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست،ایس ایچ او رائیونڈ کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون شہری کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رائیونڈ کو 13ستمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس چودھری عبدالعزیز نے مہرالنساء کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رائیونڈ کے موضع کڑیال میں درخواست گزار کی 20کنال 14مرلہ اراضی واقع ہے، مخالفین طارق شاہ وغیرہ مذکورہ اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ درخواست گزار اور خاندان کے دیگر افراد کو جھوٹے مقدمات اور درخواستوں کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے۔

خاتون ہراساں

مزید : صفحہ آخر