خواجہ اظہار حملہ کیس،مبینہ ماسٹر مائنڈ سروش صدیقی کا قریبی ساتھی گرفتار

خواجہ اظہار حملہ کیس،مبینہ ماسٹر مائنڈ سروش صدیقی کا قریبی ساتھی گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے خواجہ اظہار حملہ کیس کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالکریم سروش صدیقی کے قریبی ساتھی ابو صالح کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ابو صالح کو حراست میں لے لیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار پر حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ سروش صدیقی کا قریبی ساتھی ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضہ سے دو موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور ہارڈ ڈکس قبضے میں لیتے ہوئے اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم ابو صالح کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ کراچی سے دوسرے شہر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

ابو صالح/گرفتار

مزید : صفحہ آخر