پاکستان اور چین سٹرٹیجک پارٹنر ہیں ، روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ پر امن طور پر حل کیا جائے : چینی سفیر

پاکستان اور چین سٹرٹیجک پارٹنر ہیں ، روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ پر امن طور پر ...

سوات(آن لائن) چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا بھر کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار سن وی ڈونگ نے سوات میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں دوست ہی نہیں بلکہ سٹریجٹک پارٹنر بھی ہیں اس لیے چین پاکستان کو زیادہ اہمیت دیتا ہے، دنیا کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے ۔ سوات میں افواج پاکستان نے دہشت گردی ختم کرکے مثالی امن قائم کیا جسے دیکھ کر مُسرت ہوئی۔ چین نے اگلے سال سے سوات کے پانچ نوجوان کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا چین نے روینگیا مسلمانوں کے مسئلے کو پُر امن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

چینی سفیر

مزید : صفحہ آخر