ساہیوال میں 20ستمبر کو پیپلز پارٹی کاجلسہ،ابھی تک انتظامات نا مکمل

ساہیوال میں 20ستمبر کو پیپلز پارٹی کاجلسہ،ابھی تک انتظامات نا مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(بیورو رپورٹ)ساہیوال میں 20ستمبر کو بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں جلسہ کیلئے انتظامات ابھی تک نا مکمل پارٹی مالی مشکلات کا شکار کارکن تذبذب کا شکار تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے وہاں بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ عام 20ستمبر رکھا ہے پہلے 13ستمبر کا پروگرام تھا جسے تبدیل کر کے 20ستمبر کر دیا گیا بدھ کا روز ہو نے کی وجہ سے تمام سر کاری دفاتر ،کاروباری مرا کز کھلے ہونگے جلسے کا و قت شام 5بجے رکھا گیا ہے ۔ساہیوال کے سیاسی حلقے جلسہ کی کامیابی کے سلسلہ میں تذبذب کا شکار ہیں ۔نواحی شہروں اور قصبہ جات ،چیچہ وطنی،عارفوالہ،کمیر،نورشاہ ،گیمبر،اوکاڑہ،پاکپتن سے شر کاء کی زیاد ہ تعداد میں شر کت متوقع نہیں ہے جبکہ میاں منظور وٹو کی خاموشی اور سرد مہری کے بھی مثبت اثرات مر تب نہیں ہو تی۔پارٹی کے مقاصد عہدیداران جلسہ کے لئے مالی وسائل کی وجہ سے بھی پریشان ہیں جبکہ پارٹی کے سینئر عہدیداران قمر الزمان کا ئرہ جلسہ وقت مقررہ پر کروانے کے لئے بضد ہیں۔
انتظامات نا مکمل

مزید :

صفحہ آخر -