پشاور: ڈینگی سے مزید 2افراد دم توڑ گئے‘تعداد20سے تجاوزکرگئی

پشاور: ڈینگی سے مزید 2افراد دم توڑ گئے‘تعداد20سے تجاوزکرگئی

پشاور(اے این این ) پشاور، ڈینگی کے وار جاری،مزید دو افراد دم توڑ گئے ،تعداد20سے تجاوز،متاثرین 5ہزار سے زائد مزید 312 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، متاثر ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی حامد الحق کی اہلیہ اور بیٹا بھی شامل ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 20سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مزید354افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد5ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی حامد الحق کی اہلیہ اور بیٹا بھی شکار، مزید312افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ روز354افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔

ڈینگی

مزید : صفحہ آخر