خوشگوار موسم کے باعث ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کر دیا گیا

خوشگوار موسم کے باعث ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کر دیا گیا

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں مزید کمی کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کر دیا گیا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ہوئی ہے ۔ شارٹ فال میں کمی کے باعث انڈسٹریز کو بجلی کی مسلسل فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز بڑے شہروں میں چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ جن علاقوں میں بارش ہوئی وہاں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ۔

لوڈ شیڈنگ ؍ کمی

مزید : صفحہ آخر