پاک ورلڈ الیون میچ کے دنوں میں بارش کا امکان‘ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

پاک ورلڈ الیون میچ کے دنوں میں بارش کا امکان‘ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ موسمیات نے پاک ورلڈ الیون میچوں والے دنوں میں صوبائی دارالحکومت میں بارش کی پیشن گوئی کر دی ہے۔آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی ، سرگودھا ، ڈی جی خان، ملتان ، ڈویژن ، بائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ لاہور،گوجرانوالہ، بنوں ، ڈی آئی خان، ژوب ، قلات ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سبی 41 ، رحیم یار خان ، نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بارش؍ پیشگوئی

مزید : صفحہ آخر