سینیٹ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف مذمتی قرار داد منظور
اسلام آباد(صبا ح نیوز) سینٹ آف پاکستان نے برما میں مسلمانوں کی وسیع پیمانے انسانی حقوق کی پامالی کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ سینٹ نے مسلمانوں کی قتل و غارت گری کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیدیا ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی اور بے حسی پر سینٹ نے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ برما کی حکومت، فوج اور عسکریت پسندوں کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد کو سینٹ میں اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ پیر کو سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میں ہوا۔ قرارداد قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے پیش کی۔ سینٹ نے متفقہ قرارداد کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر پامالی پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس درندگی اور وحشت کو رکوانے کے لئے فوری طور پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ کیا جائے۔ عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں کی اپنی ریاست میں محفوظ واپسی کے لئے اقدامات کرے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں انسانیت کے خلاف ان جرائم کو رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔ قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کے لئے حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ ،اسلام آبادپی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول سے متعلق قرار داد کو اتفاق رائے منظور کرلیا گیا قرار داد سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے پیش کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ پی آئی اے کوئٹہ سے آنے اور جانے کیلئے حسب ذیل شیڈول کے مطابق پروازیں چلائے ۔ کوئٹہ تا اسلام آباد ایک پرواز روزانہ صبح اسلام آبادتا کوئٹہ ایک پرواز شام روزانہ کراچی ، کوئٹہ ،ژوب ،اسلام آبادروٹ تین پروازیں ہفتہ میں اور اسلام آباد ژوب کوئٹہ کراچی ،روٹ تین پروازیں ہفتہ میں چلائی جائیں،اس بارے میں قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ دوسری طرف اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود سینیٹ میں پیر کو غیر معمولی طور پر بیرونی معاہدوں کی پارلیمان سے توثیق کا بل متعارف کروانے کی تحریک کو مسترد کردیا گیا اکثریت جماعتوں نے مخالفت برائے مخالفت کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے بل کی محرک ہونے پر ساتھ نہیں دیا ۔ جبکہ اسی معاملے پر حکومتی اتحادی جماعتوں نے پیپلزپارٹی کی قرار داد کو پورے زوروشور سے حمایت کی ۔ ایوان میں سینیٹر شبلی فراز نے تحریک پیش کی کہ بیرونی معاہدوں کی پارلیمان سے توثیق کے اہتمام کا بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے، تحریک انصاف کی منظوری کیلئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری نے رائے شماری کروائی اکثریت نے ساتھ نہ دیا جس پر بیرونی معاہدوں کی پارلیمان سے توثیق بل 2017متعارف کروانے کی تحریک مسترد ہوگئی ۔ سینیٹر شبلی فراز نے اس حوالے سے گلے شکوے کئے اور کہا کہ ایک طرف اس معاملے پر سب قرار داد کی حمایت کررہے ہیں دوسری طرف اس معاملے پر بل کی تحریک پر ساتھ نہیں دیا گیا ۔ سینیٹر شبلی فراز نے اس موقع پر اپنے والد احمد فراز کا شعر بھی بھی پڑھا کہ ’’مجھے خانقاؤں کی چال میں گرگسوں کا چلن لگا‘‘ ۔
قراردادیں
دوسراانٹرو
اسلام آباد (صباح نیوز) قائداعظم محمد جناح کے یوم وفات 11 ستمبر کے موقع پر سینٹ آف پاکستان میں بابائے قوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔ مختلف جماعتوں کے اراکین نے بانی پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت ہوا۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے بابائے قوم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی۔ قائد ایوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر سمیت مختلف اراکین نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے بانی پاکستان کی تعلیمات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
خراج عقیدت