اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کی 15 فیصد اسامیوں پر بھرتیاں روکنے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کی 146اسامیوں میں سے 15فیصدپر بھرتیاں روک دی ہیں تاکہ ان پر خواتین کا تقرر عمل میں لایا جاسکے ۔فاضل جج نے انا بتول سمیت مختلف خواتین کی درخواستوں کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرزکی اعلان کردہ 146اسامیوں میں سے 15فیصد تاحکم ثانی خالی رکھی جائیں ۔عدالت کے طلب کرنے پرسیکرٹری پراسیکیوشن سید علی مرتضیٰ پیش ہوئے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے عدالت میں پراسیکیوٹرزکی بھرتیوں میں خواتین کو 15فیصد کوٹہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
اسامیاں روکنے