جے آئی ٹی رکن عرفان منگی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جے آئی ٹی رکن عرفان منگی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور (آن لائن) پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کے رکن عرفان منگی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور لاہور رجسٹری میں ایک درخواست دائرکر دی گئی ہے۔وطن پارٹی کے سربراہ اور سینئر قانون دان بیرسٹر ظفراللہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عرفان منگی ڈی جی نیب بلوچستان کے عہدے پر فائز ہیں اور ان کے خلاف سپریم کورٹ میں کرپشن کا کیس زیر سماعت ہے۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق عرفان منگی پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے رکن رہے ہیں اور سپریم کورٹ کے پانامہ کیس میں فیصلے کی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عرفان منگی کو سپریم کورٹ کی جانب سے دیا جانے والا تحفظ واپس لیا جائے۔

عرفان منگی

مزید : علاقائی