سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات(آن لائن)سوات اور مینگورہ میں 4.1 شدت کے زلزلے نے عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا دیا ۔مینگورہ کے گردونواح میں صُبح 10بجکر 30منٹ پر 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے عوام شدید خوف و ہراس کے باعث عمارتوں سے باہر نکل آئے
اور دورد شریف سمیت کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ زلزلے کا مرکز افغانستان ،تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔
زلزلہ