ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 دنوں میں تیسری بار اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 دنوں میں تیسری بار اضافہ

لاہور(خبرنگار) ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ 10 دنوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا ہے جس میں گزشتہ روز لوکل کوٹہ ہولڈر مارکیٹنگ کمپنیوں کا اوگرہ کے اجازت کے بغیر ایل پی جی 5روپے فی کلو،اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 50 روپے مہنگا ہو گیا ہے اور 200روپے کمرشل سلنڈر مہنگا کر دیا گیا ہے۔لوکل پیداواری ایل پی جی کی انٹرنیشنل قیمت پر فروخت شروع ہو چکی ہے۔لوکل پیداواری قیمت تقریباً50 روپے+ ٹیکس فی کلو اور درآمدی گیس کی لاگت پورٹ قاسم کراچی76 روپے 50پیسے بمع ٹیکس فی کلو،26روپے 50پیسے فی کلو کا فرق ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے پیداواری ایل پی جی کی قیمتوں کو تاریخی کم ترین سطح پر رکھنے کے باوجود غریب عوام کو کوئی فائدہ نہ مل سکا۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ ہم غریب عوام ایل پی جی صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر حکومت کو ناکام و بدنام کرنے کی سازش ہر گز کامیاب نہ ہونے دینگے۔ ایل پی جی ڈسٹی بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کاحکومت وقت سے مطالبات کرتے ہوئے کہاکہ 30/35لوکل کوٹہ ہولڈرز کے کوٹے ختم کر کے تمام 132 ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں مساوی تقسیم کئے جائیں اوراس میں50فیصددرآمدی ایل پی جی شامل کرنے کا پابند کیا جائے اور مکس کر کے ایک قیمت نکالی جائے۔

دوسری جانب ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے کے بعد ایل پی جی لاہور، گوجرانوالہ، کراچی میں 100 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت 1150 روپے ہو گا۔ اسی طرح فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور105روپے فی کلو1210روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد،بہاولپور، لودھراں، یزمان 115روپے فی کلو،1330روپے گھریلو سیلنڈر۔ حیدر آباد، ، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر125روپے فی کلو، 1450روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور130روپے فی کلو1510روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ،135روپے کلو،1620 روپے گھریلو سلنڈر ہو گیا ہے

ایل پی جی

مزید : علاقائی