اندرونی وبیرونی مسائل سے ملکی سلامتی کوخطرات لاحق ہیں،رضاربانی
اسلام آباد(صباح نیوز)قائمقام صدر میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور اندرونی وبیرونی مسائل کے باعث امن ، سلامتی اور استحکام کا خطرات لاحق ہو گئے ہیں جن کا مقابلہ دانشمندانہ فیصلوں کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے تاہم اس مقصد کیلئے بطور قوم ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگااور مل کر ان مسائل پر قابو پانا ہوگا۔میاں رضاربانی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 69 یوم وفات کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے مسائل کا حل جمہوریت اور جمہوری عمل کے تسلسل سے وابستہ ہے ۔قائمقام صدر نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ قائد اعظم نے ایک ایسی فلاحی ریاست کا تصور دیا تھا جس میں معاشرے کے تمام طبقات کو آگے بڑھنے اور ترقی کے مواقع دیئے گئے تھے تاہم بد قسمتی سے فلاحی ریاست کی بجائے سیکورٹی ریاست کے تصور نے زور پکڑ لیا اور سیاسی و اقتصادی سطح پر ملک میں ایک بے چینی کی فضا پروان چڑھنے لگی ۔
رضاربانی