سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کادورہ میانمار کا فیصلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کادورہ میانمار کا فیصلہ

اسلام اباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) انسانی حقوق سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے میانمار سے تجارتی تعلقات منقطع کرنیکی سفا ر ش کر د ی ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں کمیٹی نے حکومت سے روہنگیا مسلمانوں پرجاری مظالم پر واضح مو قف اپنانے کا مطالبہ کیا جبکہ میانمار سے تجارتی تعلقات منقطع،فوجی ساز و سا ما ن سے متعلق بات چیت کاعمل مؤخرکرنے کی سفا ر ش کی ہے جبکہ کمیٹی نے میانمارکا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔قائمہ کمیٹی نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ اسلام آباد حکومت میانمارحکومت کیساتھ اس معاملے پرجلد رابطہ کرے اوراس معاملے کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھایا جائے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی

مزید : علاقائی