دوران پرواز سونے اور غفلت برتنے پر پی آئی اے کے 3پائلٹ معطل

دوران پرواز سونے اور غفلت برتنے پر پی آئی اے کے 3پائلٹ معطل

کراچی(این این آئی) دوران پرواز سونے اور سنگین غفلت کے دیگر الزامات میں پاکستان انٹرنیشنل اےئرلائنز (پی آئی اے)کے تین پائلٹوں کو معطل کردیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے تین کپتانوں کے لائسنس معطل کردئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ معطل ہونے والوں میں کیپٹن انورعادل، کیپٹن عامرہاشمی اور فرسٹ آفیسر عدیل جاوید بھی شامل ہیں۔کیپٹن انور عادل نے نشستیں نہ ہونے کے باوجود مسافروں کو جہاز میں سفرکروایا تھا جب کہ کیپٹن عامر ہاشمی پر دوران پرواز بزنس کلاس میں سونے کا الزام تھا۔ ذرائع کے مطابق کپتانوں کے لائسنس مقررہ مدت کیلئے معطل کیے گئے ہیں۔

3پائلٹ معطل

مزید : علاقائی