نواز شریف کیساتھ نا انصافی منظور نہیں ، 17ستمبر کا عوامی فیصلہ ہر کسی کو ماننا پڑے گا : مریم نواز

نواز شریف کیساتھ نا انصافی منظور نہیں ، 17ستمبر کا عوامی فیصلہ ہر کسی کو ...

لاہور (جنر ل ر پو رٹر) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ر ہنماء مر یم نواز نے کہا ہے کہ میر ی والدہ کلثوم نواز نے آمر کیخلاف تن تنہاء جد و جہد کی تھی اور ڈکٹیٹر کو اس وقت للکارا تھا جب سب لوگ گھروں میں چھپے بیٹھے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ نواز شریف جس راستے پر نکلے ہیں، وہ آسان نہیں ہے، ہنر مند ہاتھ نواز شریف کا ساتھ دے گا تو یہ جنگ جیتی جا سکے گی۔ وہ گزشتہ روز مال روڈ پر الحمر ا ہال میں مسلم لیگ ن ووکیشنل ور کرز کنونشن سے خطا ب کر ر ہی تھی ۔ اس موقع پر صو با ئی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور شائستہ ملک نے بھی خطا ب کیا ۔مریم نواز نے کنونشن کے شرکاء سے کہا کہ ووٹ کی طاقت کی جنگ میں نواز شریف کے سپاہی بن کر ہراول دستے میں شامل ہو جائیں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سے محبت کرنے والے اب وکیل بن کر نواز شریف کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ نواز شریف کیساتھ ہونے والی ناانصافی منظور نہیں کیونکہ سب جانتے ہیں کہ فیصلہ کیا آیا، مقدمہ پانامہ پر بنا اور فیصلہ اقامہ پر آیا، نواز شریف نے فیصلے کی پاسداری کی لیکن اب خلق خدا کے فیصلے کا وقت آ گیا ہے، نواز شریف نے عدالتی فیصلہ مانا لیکن عوام نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تاہم17ستمبر کو جو فیصلہ عوام دیں گے وہ ہر کسی کو ماننا پڑے گا۔مر یم نواز نے مزید کہا کہ فیصلہ نواز شریف کیخلاف آیا لیکن شکست سازش کی سیاست کرنے والوں کی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے حالیہ جلسے کی خالی کرسیاں مخالفین کی ناکامی کی داستان سنا رہی تھیں اورجس طرح ان کے جلسوں میں کرسیاں خالی تھیں اسی طرح 17 ستمبر کو بیلٹ باکس میں ان کے ووٹ بھی انتہائی کم ہوں گے۔قبل ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمرا ن نذیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف دلو ں کے وزیر اعظم ہیں اور انہیں عوا م سے دور نہیں کیا جاسکتا ، 17ستمبر کا سورج نواز شریف کی کا میا بی کی نو ید لے کر طلوع ہو گا اور وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوں گے ۔مسلم لیگ(ن) خواتین لاہور کی صدر شائستہ ملک ایم این اے نے کہا کہ لاہور نواز شریف کا قلعہ ہے، مداری اور یوٹرن کے با دشاہ د یکھ لے کہ ہر طر ف شیرکی پکا ر ہے اور17ستمبر کو ضمنی الیکشن میں کلثوم نواز ہی جیتیں گی ۔

مریم نواز

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ،لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی امیرسینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات ، این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال۔مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر ساجد میر ہمارے بزرگ ہیں،ان کی اسلام اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے خدمات کا زمانہ معترف ہے ۔ گزشتہ تین دہائیوں سے ان کی پارٹی ہماری دیرینہ حلیف چلی آرہی ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح ماضی میں انہوں نے ہماری سرپرستی فرمائی اور تعاون کیا ہے این اے120 ضمنی انتخاب میں بھی وہ ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے ۔پروفیسر ساجد میرنے مریم نواز کو ضمنی الیکشن میں اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں سویلین بالادستی کا خواب ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا لہٰذاووٹ کاتقدس یقینی بنانے کیلئے جماعتوں کو سیاسی شعور اور پختہ جمہوری سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پرناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ( وفاقی وزیر مواصلات ) وزیرمملکت طلال چودھری اور سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے ۔قبل ازیں مریم نواز سے مسلم لیگی رہنما و ڈسٹرکٹ ممبر بی بی وڈیری نے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان شیر کے نشان والاسمبل پیش کیا۔

مریم نواز/ملاقاتیں

مزید : صفحہ اول