اب تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے

اب تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی ) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی تنظیم نو کا کام ایک سو ستائیس برس کے بعد اب پہلی مرتبہ کیا جارہا ہے، یہ ایک تاریخی کام ہے جو قومی ادارے کی فعالیت کو بڑھائے گا، ری سٹرکچرنگ سے تنطیم میں موجود تفاوت اور تضادات کا خاتمہ ہوگا۔ وہ ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں پاکستان ریلویز کی ری سٹرکچرنگ میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ری سٹرکچرنگ کمیٹی کے کنوئنیر مقصودالنبی نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں چیئرپرسن پاکستان ریلویز مسزپروین آغا، چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمدجاوید انور، مشیر ریلویز انجم پرویز ، ممبرفنانس محمداکرم اور مختلف شعبوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ری سٹرکچرنگ کمیٹی کوئی معمولی کام نہیں کررہی ریلوے کے تمام شعبوں کے سربراہ اس کمیٹی سے تعاون کریں۔
خواجہ سعد رفیق

مزید :

صفحہ اول -