کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹس جاری

کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹس جاری

اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹس جاری کردیا۔نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی جانب سے بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔حلقے سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کی مہم ان کی صاحبزادی مریم نواز چلارہی ہیں جب کہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی مہم میں شریک ہیں۔جیونیوز کیمطابق الیکشن کمیشن نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹس جاری کردیا جس میں ان سے 2 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی حلقے میں جلسہ (ن) لیگ کی امیدوار کلثوم نواز کے لیے تھا اور کیپٹن (ر) صفدر نے 31 اگست کو حلقے میں جلسے کا انعقاد کیا۔

کیپٹن (ر) صفدر

مزید : صفحہ اول