خواجہ آصف دورہ ایران مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے، آ ج ترکی جا ئیں گے

خواجہ آصف دورہ ایران مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے، آ ج ترکی جا ئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ما نیٹر نگ ڈیسک)وزیر خارجہ آصف خواجہ دورہ ایران مکمل کرکے پاکستان واپس آگئے ہیں۔آصف خواجہ نے اپنے دورہ ایران میں ایرانی صدر سے ملاقات کی،جس میں علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن و استحکام پر بات چیت ہوئی۔دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں پر اظہار اطمینان کیا ، ملاقات میں باہمی دوستانہ اورتاریخی برادرانہ تعلقات کوفروغ دینے پراتفاق کیا گیا۔تجارت معیشت اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔پاکستان نے امریکہ کی نئی پالیسی کے بعد خطے کے اہم اور دوست ممالک سے رابطہ کرنے اور اپنا موقف واضح کرنے کے لئے ان دوروں کاآغاز کیا ہے ،اس سے قبل آصف خواجہ چین کے دورہ کر کے آئے ہیں ۔اور آج وہ اس سلسلے میں ترکی کادورہ بھی کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -