قائداعظمؒ کی 69ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

قائداعظمؒ کی 69ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 69ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، میئر کراچی وسیم اختر اور ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات نے مزار قائد ؒ پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، علاوہ ازیں پاک بحریہ کے کیڈٹس کی جانب سے قرآن خوانی بھی کی گئی۔اس موقع پر رہنماؤں کی جانب سے بانی پاکستانؒ کے افکار پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ۔گورنر محمد زبیر کا کہنا تھا 11ستمبر ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ،اس روز بانی پاکستان ہم سے بچھڑے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم بابائے قوم ؒ کے مزار پر حاضری دیں اور قائداعظم ؒ کے پاکستان کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں کیونکہ ہم بابائے قوم ٗکے افکار پر چل کر پاکستان کو امن و خوشحالی کا گہوار بنا سکتے ہیں ، پاکستان کی ترقی کیلئے معاشی ترقی ضروری ہے ، جبکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا قائدؒ کے افکار پر سیاستدانوں کو چلنا ہوگا، انتظامی مسائل حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن ان کو حل کرنے کی سعی کرنی چاہیے۔

قائدؒ برسی

مزید : صفحہ اول