’’ارما‘‘نے فلوریڈا میں تباہی مچا دی 4افراد ہلاک‘ میامی بھی پانی میں ڈوبنے لگا

’’ارما‘‘نے فلوریڈا میں تباہی مچا دی 4افراد ہلاک‘ میامی بھی پانی میں ڈوبنے ...

فلوریڈا (آ ن لائن )سمندری طوفان ارما نے فلوریڈا سے ٹکراتے ہی چار افراد کی جان لے لی جبکہ میامی شہر پانی میں ڈوبنے لگا۔ طوفان کے باعث 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ کیریبئین جزائر کے بعد سمندری طوفان ارما نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی پھیلانی شروع کر دی۔ سمندری طوفان کے باعث تیز ہواؤں نے میامی کا رخ کر لیا۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی آ گیا اور میامی انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی ڈوب گیا۔ طوفان کے باعث مچی افراتفری میں تین افراد ٹریفک حادثات جبکہ ایک پناہ کی تلاش میں مارا گیا۔ 130 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ لوٹ مار کے خطرے کے پیش نظر میامی سمیت متعدد شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق ارما امریکی تاریخ کے سات شدید ترین طوفانوں میں سے ایک ہے۔ اس سے پہلے ارما کے باعث کیریبئین جزائر میں 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد آفت زدہ علاقے کا دورہ کریں گے۔

فلوریڈا؍ طوفان

مزید : صفحہ اول