پاکستان بوسنیاکے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،صدر ممنون

پاکستان بوسنیاکے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،صدر ممنون

آستانہ(صباح نیوز)صد ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بوسنیا ہرزیگوینیا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر ممنون حسین نے آستانہ میں پاکستانی وفد کے سارھ بوسنیا ہرزیگوینیا کے صدر باقر عزت بیگوچ سے ملاقات کی جس میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ یہ تعلقات باہمی اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔ پاکستان بوسنیا کے ساتھ معیشت سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بوسنیا اور پاکستان کے درمیان کاروباری افراد کے دورون،عوامی رابطوں اور مشترکہ منصوبوں کے آغاز کی ضرورت ہے۔عوامی رابطوں کا فروغ ضروری ہے تاکہ سیاسی قیادت کے ان تعلقات کو آئندہ نسلوں میں مشتعل کیا جا سکے اورمتعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔بوسنیا کے صدر نے ماضی میں مشکل وقت میں پاکستان کی طرف سے کی گئی مدد کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

صدر ممنون

مزید : صفحہ اول