ن لیگ نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات کو مقدم رکھا ہے‘ اقبال چنڑ

ن لیگ نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات کو مقدم رکھا ہے‘ اقبال چنڑ

بہاولپور(بیورورپورٹ،سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ زراعت قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہے۔زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ باآسانی کیا جا سکتا ہے۔ وہ چک نمبر32/BCمیں کسانوں اور کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں اور کاشتکاروں(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کی فلاح وبہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ امسال حکومت پنجاب نے کم وسائل رکھنے والے کاشتکاروں اور چھوٹے کسانوں کے لئے اربوں روپے کا کسان پیکج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کے تحت بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ کسان معاشی مسائل سے بالاتر ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور زراعت سے خاطر خواہ نتائج وصول کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔انہوں نے بتایاکہ چھوٹے کسانوں کے لئے بلاسود قرضے کی فراہمی کا پروگرام زرعی شعبہ جات کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ زراعت میں سرمایہ داری سے قومی معیشت مضبوط ہو گی جس کے اثرات پوری قوم پر مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی شعبہ کو مستحکم بناکرکاشتکاروں کو بااختیار بنا نے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔اس موقع پر عمائدین علاقہ، معززین شہر سمیت ملک ظہیر اقبال چنڑ، رانا امانت علی، چوہدری انور گورایہ اور قاسم سعیدی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر