جنوبی پنجاب کو صرف تسلیاں دینے سے کام نہیں چلے گا‘ شاہ رخ

جنوبی پنجاب کو صرف تسلیاں دینے سے کام نہیں چلے گا‘ شاہ رخ

ہیڈراجکاں (نمائندہ پاکستان)عوام کو پیپلز پارٹی کی خدمات کا احساس ہوگیا ہے ۔ جنوبی پنجاب کو صرف تسلیاں دینے پرکام نہیں چلے گا ۔ عوام سمجھ چکے ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی جنگ لڑی ۔ این اے120میں ن لیگ کو عوام کی طاقت کاپتہ چل جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار امیداور(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

ایم پی اے ملک شاہ رخ خاں نے ہیڈراجکاں میں سردار ولائیت وڑائچ کی قیام گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے ۔ جس نے ہمیشہ عوام اور ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی دور میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن تھے ۔ ساڑھے چار سال قبل عوام سے ووٹ مانگنے والے اپنے وعدوں کو یاد کریں ۔ عوام آج بھی ان کی طرف نظریں اٹھائے ان کا انتظار کررہی ہے ۔ اس موقع پر سردار ولائیت وڑائچ نے کہا کہ حلقہ این اے187اور صوبائی حلقہ 275پر مضبوط اور پائیدار امیدوار کھڑے کئے جائیں گے ۔ 24گھنٹے عوام کیلئے دروازے کھلے ہوئے ہیں ۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پورے پاکستان میں پیپلز پارٹی ایک طاقتوار جماعت بن کرابھرے گی ۔ سابق صدر آصف علی درداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں قافلہ چل پڑا ہے ۔ قائدین کے فیصلوں کی پاسداری کو نبھاتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو (مرحوم ) کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں گے ۔ اس موقع پر چوہدری قطب دین وڑائچ ٗ چوہدری مظہر وڑائچ ٗ چوہدری محمد بوٹا ٗچوہدری اصغر علی زاہد صدر ٗچوہدری آصف گل ٗچوہدری شبیر احمد ٗ میاں منیر احمد ٗ عاشق چیمہ محمد اعظم چیمہ سمیت دیگر علاقہ معززین موجود تھے ۔

شاہ رخ

مزید : ملتان صفحہ آخر