حکمران برمی مسلمانوں کی بھرپور امداد کیلئے اپنا کردار ادا کریں‘ مرتضیٰ محمود

حکمران برمی مسلمانوں کی بھرپور امداد کیلئے اپنا کردار ادا کریں‘ مرتضیٰ ...

صادق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محموداورامیدوار صوبائی حلقہ پی پی297ممتاز علی خان چانگ نے کہا ہے کہ برماکے نہتے مسلمانوں پر بیہمانہ تشدد اور ان کا قتل عام انتہائی افسوسناک امر ہے انھوں نے کہاکہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو جس بے دردی(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

اور بے رحمی سے قتل کیاجارہا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ برما کے ان معصوم لوگوں کے تحفظ اور انہیں ظلم و جبر سے نجات دلانے کیلئے سنجیدگی سے غور کریں انھوں نے مزید کہاکہ اس سے بڑی اور زیادتی کیا ہو سکتی ہے کہ برما کے مسلمانوں پر جس طرح سے ظلم کیاجارہا ہے اسے دیکھ کر انسان کے رونگھٹے کھڑ ے ہو جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی و جمہوری طاقتیں ملکر برما کے مسلمانوں کیساتھ اظہار ہمدردی کو یقینی بنا کر سچے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں ، آج برما کے مسلمان ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ برمی مسلمانوں کی بھرپور امداد کیلئے اپنا کردارادا کریں۔

مرتضیٰ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر