ن لیگ کے دور حکومت میں ملک میں ہر سطح پر ترقی ہوئی ہے‘ قاضی عدنان فرید

ن لیگ کے دور حکومت میں ملک میں ہر سطح پر ترقی ہوئی ہے‘ قاضی عدنان فرید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے قاضی عد نا ن فرید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نے ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجا ت دلا کر الیکشن کے دوران عوام سے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کیا گیا وعدہ پور ا کر دیا ہے ۔ بستی جوئیہ میں معززین علاقہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا پی پی کی گزشتہ حکومت نے اپنی ناقص کارکردگی سے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا تھا۔ (ن) لیگ کے دو ر حکومت میں ملک میں ہر سطح پر ترقی ہوئی ہے۔ اور اپنی کارکردگی کی بناء پر پارٹی آئندہ الیکشن میں بھی کا میابی حاصل کر ے گی۔ انہوں نے کہا حکومت نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علا قوں کی ترقی پر خاص توجہ دی ہے۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف نے دل کھو ل فنڈز دے کر یہاں کے عوام دل جیت لئے ہیں۔
قاضی عدنان فرید